مسلم لیگ (ن) بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی تعلیمات کو عملی جامہ پہنائے گی،ملک رشیداحمدخاں

پیر 10 اپریل 2017 10:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2017ء) پاکستان محمدنوازشریف کی قیادت میں جس تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہاہے اسے روکنے کی ہر کوشش کا بھرپور سیاسی مقابلہ کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمدسعیدخاں نے نورپوربرکت بلاک میں چوہدری ہارون اسماعیل کی قیادت میں درجنوں افرادکی (ن)لیگ میں شمولیت پر ایک کارنرمیٹنگ میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک صحت مند اورمثبت سیاسی نظام دے کر مسلم لیگ (ن) بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی تعلیمات کو عملی جامہ پہنائے گی اور ہم نہ صرف ملک کی سیاست کو جھوٹ اور گالی گلوچ کے کلچر سے پاک کریں گے بلکہ ملک سے جرائم‘دہشتگردوں اورلاقانونیت کا خاتمہ کرکے ریاست کو مثالی پُرامن ملک بھی بنائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ (ن) ماضی کی سازشوں کی طرح اس بارکی سازشوں سے بھی سرخروہوکر نکلے گی‘ہماری نیک نیت اورانتھک قیادت نے محروم طبقات کا ہاتھ تھام لیا ہے ان کا معیارزندگی بلندکرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ عوام کی خدمت کے معاملے میں ہماری قیادت کا کوئی ثانی نہیں ہے ہم اپنے حلقہ کے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں