قصور،لڑائی جھگڑے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو ہلاک ،ایک شخص کو زخمی کر دیا

اتوار 9 اپریل 2017 21:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2017ء) نواحی گائوں کوٹلی رائے ابوبکر میں لڑائی جھگڑے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

کوٹلی رائے ابوبکر میں ملزمان بلا ل وغیرہ اور وسیم وغیرہ کے مابین لڑئی جھگڑے کی رنجش چل رہی تھی کہ گزشتہ روز دونوں پارٹیوں میں لڑائی ہوئی تو ملزمان بلال وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میںحنیفاں بی بی زوجہ ثناء اللہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ وسیم شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122نے علاج کے لئے ہسپتال پہنچا دیا ہے۔پولیس تھانہ تھہ شیخم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں