قصور میں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ شخص نے خود کشی کر لی

ہفتہ 8 اپریل 2017 11:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء) لالہ پاک کالونی پتوکی میں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ شخص نے خود کشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطا بق محمد ساجد کا اکثر اپنے گھر والوں کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی اسکی اپنے گھر والوں کے ساتھ لڑائی ہوئی جس پر طیش میں آکر اس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں