ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل ہرصورت یقینی بنائی جائے گی‘ڈپٹی کمشنرقصور

ہفتہ 8 اپریل 2017 11:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل ہرصورت یقینی بنائی جائیگی‘سرکاری افسران فلاحی منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں‘زیرتکمیل منصوبوں میں استعمال ہونیوالے میٹریل کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرہالی اور گرین کوٹ میں زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کے اچانک دورہ کے موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن قصور چوہدری ناصر اقبال بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے اپنے دورہ کے موقع پر جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور ان سکیموں میں استعمال ہونیوالے میٹریل کے معیارکوچیک کیا ۔ انہوں نے کنٹریکٹرزاورمتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں تاکہ علاقہ کے عوام ان منصوبوں سے جلدازجلد مستفیدہوسکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل میں بیجا تاخیر ہرگزبرداشت نہیں کی جائیگی اور اگر ان منصوبوں کو بروقت مکمل نہ کیاگیا تو متعلقہ ٹھیکیداران کو بلیک لسٹ کردیاجائے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں