مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی فلاح و بہبودکے لئے کوشاںہے،رانامحمداسحاق خاں

ہفتہ 8 اپریل 2017 11:32

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں نے کہاہے کہ حلقہ کے ہرچھوٹے بڑے مسئلہ کوحل کرکے اسے ترقی یافتہ بنانا ان کی پہلی ترجیح ہے‘آج بھی حلقہ این اے 141ترقی یافتہ حلقوں میں شامل ہے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ساتھ دیناہوگا‘لوڈشیڈنگ کے متعلق رانا محمداسحاق خاں کا کہنا تھاکہ یہ 2018ء کے بعد پورے پاکستان میں کہیں نظر نہیں آئے گی ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کی فلاح و بہبود ‘تعمیروترقی کے لئے دن رات کوشاںہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں