محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام ضلع بھر میں ہفتہ بہبود آبادی بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے

جمعہ 7 اپریل 2017 16:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2017ء)صوبائی سیکرٹری بہبود آباد ی ڈاکٹر عصمت طاہرہ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر میاں امجد فاروق کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ہفتہ بہبود آبادی بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر میاں امجد فاروق کے مطابق 3اپریل سے 8اپریل2017ء تک پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی ’’ہفتہ بہبود آبادی ‘‘بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں واک ‘ صحت مند بچوں اور مائوں کے مقابلے ‘ تقریری مقابلہ ‘ ثقافتی میلہ اور سیمینار زشامل ہیں ۔

اس ہفتہ کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام الناس میں چھوٹے کنبے کے تصور کو فروغ دیا جائے تا کہ بچوں کی بہترین پرورش ہو سکے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں