تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں ڈینگی آگاہی سرگرمیاں تیز کریں ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا

میٹنگ سے مسلسل غیر حاضر افسران اور غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیموں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی‘ ڈینگی اجلاس

جمعہ 7 اپریل 2017 16:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں ڈینگی آگاہی سرگرمیاں تیز کریں ‘میٹنگ سے مسلسل غیر حاضر افسران کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی‘ لاروا سیمپل نہ بھیجنے والی انڈور اور آئوٹ ڈور ٹیموں کے بارے آئندہ میٹنگ میں بتایا جائے تا کہ انکے خلاف محکمانہ کاروائی کی جا سکے ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل قصور سے 1،تحصیل چونیاں سے 27اور تحصیل پتوکی سے 13ڈینگی مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ابھی تک ضلع بھر سے کوئی ڈینگی کیس کنفرم نہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ایک بھی کیس رپورٹ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قصور کو ہدایت کی کہ معلوم کیا جائے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور سے کیس کیوں رپورٹ نہیں ہو رہے ۔ ویکٹر سرویلنس کا 2016اور 2017کا ڈیٹا دکھایا گیا جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ہدایت کی کہ اگلی میٹنگ میں یونین کونسل وائز لاروا کولیکشن رپورٹ دی جائے ۔

پنجاب ہیلتھ لائن پر رجسٹر ڈ ہونیوالی شکایات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس سال 5شکایات رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 4شکایات کو حل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک شکایت جلد حل کر دی جائیگی ۔ فش سیڈ سٹاکنگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 65جوہڑوں میں 58700مچھلی بچہ چھوڑا گیا ہے اور ان جوہڑوں کی تفصیل مہیا کر دی گئی ہے ۔ ہیلتھ انسپکٹرز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ آئندہ میٹنگ میں تمام ہیلتھ انسپکٹرز کا علیحدہ علیحدہ ڈیٹا فراہم کیا جائے تا کہ ڈینگی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے والے ہیلتھ انسپکٹرز کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

میٹنگ میں انڈرائیڈ فون کے ذریعے بھیجی گئی ڈینگی سرگرمیوں کا ڈیٹا دکھایا گیا جسے غیر تسلی بخش پا کر ہدایت کی گئی کہ متعلقہ افسران ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں اور انڈرائیڈ فون کے ذریعے بھیجی گئی سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ کو ممکن بنائیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے مزید ہدایت کی کہ تحصیل کی سطح پر منعقدہ میٹنگز میں دی جانیوالی بریفنگ کا فارمیٹ وہی رکھا جائے جو ڈسٹرکٹ لیول پر میٹنگ کا ہے تا کہ بہتر طریقے سے کارکردگی کو مانیٹر کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں