ڈی ایس پی ٹریفک اُمہ سلمیٰ کی پرموشن بطور ایس پی اور ٹرانسفر ہونے کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام

منگل 4 اپریل 2017 21:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) ڈی ایس پی ٹریفک قصور اُمہ سلمیٰ کی پرموشن بطور ایس پی اور ٹرانسفر ہونے کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام گزشتہ روز بلڈنگ ریسٹ ہائوس قصور میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں انسپکٹر ٹریفک رانا مجاہد حسین ‘انسپکٹر (ر) محمد اقبال ‘انچارج لائسنس برانچ نوکر حسین ‘ریڈر مختار احمد ‘محرر ٹریفک محمد شبیر ‘نائب ریڈر محمد نواز ‘ٹکٹ کلرک افتخار احمد ‘ٹریفک اہلکاروں جن میں محمد اسلم ‘محمد جہانگیر ‘لائسنس برانچ سے محمد شفیق ‘بشارت علی ‘محمد مشتاق ‘فرح لطیف ‘محمد اسحاق ‘عبدالراحمن اور دیگر اہلکار وں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ٹریفک افسران اور اہلکاروں نے ڈی ایس پی ٹریفک اُمہ سلمیٰ کو بطور ایس پی ریجن پٹرولنگ پولیس فیصل آباد پرموشن ملنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر ایس پی اُمہ سلمیٰ نے تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں