ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کا سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ ‘پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا

عوام کوسستے دامواں معیاری اشیاء کی فراہمی اولین فرض ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائینگے ‘عمارہ خان

منگل 4 اپریل 2017 21:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کا سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ ‘پھلوں ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز سبزی و فروٹ منڈی قصور کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل میں شفافیت پیدا کر کے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اعتدال پیدا کیا جائیگا تا کہ ناجائز منافع خوروں کو انکے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہ ہو سکے ۔

ڈپٹی کمشنر قصور نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پھل و سبزی کے ریٹ پر نظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مارکیٹ میں کسی قسم کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے آڑھتیوں کو ہدایت کی کہ پھلوں و سبزیوں کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں تا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایاجائیگا اور ناقص اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

عوام کوسستے دامواں معیاری اشیاء کی فراہمی ضلعی حکومت کا اولین فرض ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائینگے ۔اس موقع پر انکے ہمراہ چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد بلال بھٹی بھی تھے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں