قصور،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے بروقت کارروائی کر کے غیرت کے نام پر قتل کی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 1 اپریل 2017 18:03

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2017ء) غیرت کے نام پر قتل کی کوشش پولیس تھانہ مصطفی آباد کی بر وقت کارروائی سے ناکام ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وڈانہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون سمیرا بی بی کا گائوں کے ہی محمد سلیمان نامی شخص سے تعلق تھا، جسے چند روز قبل اہل محلہ نے پکڑکر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ رات دونوں فریقین میں صلح ہو گئی تھی، آج عبدالرشید نے ناجائز تعلقات قائم کرنے پر اپنی بیوی کے گلہ پر تیز دھار آلہ سے قتل کرنے کی کوشش کی تھی جسے پولیس تھانہ مصطفی آباد کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا اور سمیر ا بی بی کو شدید زخمی حالت میں جزل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں