ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل برائے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اجلاس

ہسپتال کے تمام واڈز کا دورہ ‘صفائی ستھرائی پر اطمینان کا اظہار ‘زیر تکمیل کام کو جلد نمٹایا جائے ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان

ہفتہ 1 اپریل 2017 18:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ہیلتھ کونسل برائے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اجلاس گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منعقد ہوا۔ جس میں اراکین صوبائی اسمبلی حاجی نعیم صفدر انصاری ، یعقوب ندیم سیٹھی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ،میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ‘ ڈی ایم او سید محمد رضا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہیلتھ کونسل کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور ہسپتال کی تزئین و آرائش اور متوقع اخراجات اور ڈیمانڈ ز کا جائزہ لیکر منظوری دی گئی ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے ممبران ہیلتھ کونسل کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ور وہاں پر عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے دورہ کے موقع پر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا تفصیلا ًجائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مزید بہتری کیلئے ایمانداری اور دلجمی کے ساتھ کام کیا جائے۔ انہوں نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کو جلد ازجلد نمٹانے کی ہدایت کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں