18سالہ نوجوان اور اس کا گھوڑاکرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑگئے

ہفتہ 1 اپریل 2017 11:52

قصور۔یکم اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2017ء)18سالہ نوجوان اور اس کا گھوڑاکرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑگئے ، تفصیلات کے مطا بق قصورکے نواحی گا ئوں پتوکلاں کے قریب محلہ شاہدرہ کا رہائشی 18سالہ نوجوان عبداللہ تانگے پر اپنے مال مویشیوں کیلئے چارہ کاٹ کر لے جارہاتھا،بی آر بی نہر کے قریب پہنچ کر اس کی چھڑی اچا نک اوپر سے گزرنے والی گیارہ ہزار وولٹ بجلی کی تار سے چھوگئی،کرنٹ لگنے سے عبداللہ اور اس کا گھوڑا موقع پر ہی دم توڑگئے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں