نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی آف شگاگو کے 10رکنی وفد کا پروفیسر جید سٹینلے کی قیادت میں دورہ قصور ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا

سکندر حیات خان اور وائس چیئر مین ملک اعجاز احمد خاں سے ملاقات ‘بلدیاتی نظام اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ

منگل 28 مارچ 2017 17:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء)نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی آف شگاگو کے 10رکنی وفد کا پروفیسر جید سٹینلے کی قیادت میں دورہ قصور ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان ‘چیئر مین ضلع کونسل قصور رانا سکندر حیات خان اور وائس چیئر مین ملک اعجاز احمد خاں سے ملاقات ‘بلدیاتی نظام اور ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی آف شگاگو کے 10رکنی وفد کی پروفیسر جید سٹینلے کی قیادت میں قصور کا دورہ کیا اور اپنے دورہ کے دوران وفد نے ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں ، وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔اس موقع پر وفد کو قصور کی تاریخ ‘نئے بلدیاتی نظام اور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلاًبریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد کو حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع بھر میں کئے گئے اقدامات بارے آگاہ کیا گیاجس پر نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی آف شگاگو کے وفد نے پنجاب حکومت باالخصوص وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں پاکستان آکر اپنائیت کا احساس ہوا ہے اور انہیں یقین ہے کہ بہت جلد پاکستان کا شمار دنیا کے ترقیاتی ممالک میں ہوگا۔ بعدازاں وفد نے دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒاور قصور میوزیم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وفد کے اراکین نے بہترین مہمان نوازی پر ضلعی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں