آئندہ انتخابات میںبھی عوام محمد نوازشریف کو ہی وزیراعظم منتخب کرے گی ، حاجی نعیم صفدر انصاری

پیر 27 مارچ 2017 12:18

آئندہ انتخابات میںبھی عوام محمد نوازشریف کو ہی وزیراعظم منتخب کرے گی ، حاجی نعیم صفدر انصاری
قصور۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری مواصلات وتعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری نے کہا ہے کہ 2018ء میں بھی محمد نوازشریف ملک کے وزیراعظم اورمحمد شہبازشریف ہی وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ دھرنا گروپ اپنی ناقص اور ملک وعوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے بری طرح ناکام ہوچکاہے‘عوام نے انتشار کی سیاست کرنیوالوں کو مستردکردیاہے‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری لارہی ہے‘ پاکستان کے عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں اور انشاء اللہ 2018ء میں بھی پاکستان کے غیورعوام محمد نوازشریف کو ہی اپنا وزیراعظم منتخب کرینگے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان کے ذی شعور عوام کبھی دھرنا گروپ پر اعتبارنہیں کرینگے‘ دھرنا گروپ نے پاکستان کی ترقی کے سفرکوروکنے کی سرتوڑکوشش کی لیکن عوام نے انہیں ہرمحاذ پر ناکام بنادیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں