کرپشن کے خاتمہ کے بغیرملکی ترقی کی رفتار تیزنہیں ہوسکتی، عدنان ارشداولکھ

جمعہ 24 مارچ 2017 10:50

قصور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) کرپشن کے خاتمہ کے بغیرملکی ترقی کی رفتار تیزنہیں ہوسکتی‘ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق محکمہ انٹی کرپشن اپنے اس فریضہ میں پوری تندہی اور جانفشانی سے کرپشن کی لعنت کیخلاف صف آراء ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہورڈویژن عدنان ارشداولکھ نے قصورپریس کلب میں 23مارچ کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین بلدیہ قصور حاجی ایازاحمدخاں نے کہا کہ پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کی آزادی ہے اورآج ہم ایک آزاداورخودمختارفضامیں سانس لے رہے ہیں جبکہ ضلع کونسل کے وائس چیئرمین ملک اعجازاحمدخاں نے کہا کہ علامہ اقبال کے خواب کی تعبیرقائد اعظم محمد علی جناح نے پوری کی‘ قائداعظم کے احسان کا بدلہ ہم بحیثیت قوم ادانہیں کرسکتے اور وائس چیئرمین نائب ضلع ناظم عزیرشعیب نے کہا کہ 23مارچ تجدیدعہدکا دن ہے ہم سب کومل جل کر پاکستان کے اس وجود کی قدرکرنی چاہئیے اور سابق ضلع نائب ناظم میاں ثناء خالق کریمی نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم کے اس پاکستان نے ہمیں ہماری پہچان دی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پریس کلب قصور محمد اشرف واہلہ نے کہا کہ پوری قوم کو یوم پاکستان کے موقع پر تجدیدعہدکرناچاہئیے کہ ہم سب ملکر اس وطن کی خدمت کرینگے۔چیئرمین یونین آف جرنلسٹس محمداجمل شاد نے کہا کہ یوم پاکستان پر اس بات کا عہدکرنا چاہئیے کہ دہشتگردی کے حوالے سے پوری قوم ملکر اس کامقابلہ کریگی۔ صدرپریس کلب قصورحاجی محمدشریف مہرنے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں