ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے زیر صدارت خانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ضلع میں مردم شماری کے حوالے سے سٹاف کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل ‘ریزرو سٹاف بڑھانے کا حکم ‘آرمی کیساتھ ملکر جلد ٹرانسپوٹیشن پلان ترتیب دیا جائے‘ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان

بدھ 22 مارچ 2017 19:33

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت خانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو سید موسیٰ رضا ‘اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عائشہ غضنفر ‘اے سی پتوکی محمد شاہ رخ نیازی ‘پاک آرمی سے میجر ظفرعلی ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی‘ تحصیل آفیسر مردم شمار ی قصور محمد رضوان‘ کوٹ رادھاکشن آصف رفیق‘ چونیاں اشفاق بھٹی ‘پتوکی عبدالمجید ‘ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حناء رحمان ‘ماسٹر ٹرینرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع قصور میں مردم شماری کے حوالے سے سٹاف کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور پاک آرمی کیساتھ ملکر سٹاف کو لانے اور لیجانے کیلئے ضلع بھر کا ٹرانسپوٹیشن کا جامعہ پروگرام جلد ترتیب دیدیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر قصور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ان اضلاع میں جہاں مردم شماری کا عمل شروع ہو چکا ہے وہاں رابطہ کر کے مردم شماری کے حوالے سے درپیش مسائل اور انکے حل بارے معلومات اکٹھی کریں تا کہ ضلع قصور میں خانہ و مردم شماری کے عمل کو شفاف اور اچھے انداز میں مکمل کیا جا سکے ۔

ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانسپورٹر ز سے میٹنگ کر کے افسران اورسٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر لانے اور لیجانے کیلئے گاڑیوں کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں ۔انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ مردم شماری کے دوران پاک آرمی کے افسران و جوانوں کی عارضی رہائشگاہوں و دفاتر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ خانہ و مردم شماری کیلئے لگائے گئے سٹاف کیساتھ میٹنگ کریں اور انکو واضح حکامات دیئے جائیں کہ مردم شماری کے عمل کو ایک قومی فریضہ سمجھ سرانجام دیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا سستی ہرگز برداشت نہ کی جائیگی ۔ انہوں نے مزید حکم دیا کہ ریزرو سٹاف کی تعداد کو بڑھانے کیلئے سٹاف کی نشاندہی کر کے انکی ٹریننگ کروائی جائے تا کہ بروقت ضرورت انکی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں