پولیس کانیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن‘3مشتبہ اور16جرائم پیشہ افراد گرفتار

ہفتہ 4 مارچ 2017 12:58

قصور۔4 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2017ء) تھانہ بی ڈویژن قصورپولیس کانیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن‘3مشتبہ اور16جرائم پیشہ افراد گرفتار‘مشتبہ افراد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر انسپکٹر ریاض عباس ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصورنے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کیا‘سرچ آپریشن میں پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا‘60کے قریب گھروں اور ایک ٹرک اڈے کو چیک کیاگیا‘125افراد سے پوچھ گچھ اور بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی‘ محمڈن ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 3مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیاجن سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ 14بدنام زمانہ قمار بازوں یونس‘شہزاد‘ شاہزیب‘ یوسف‘ اشفاق‘ فیصل شاہ‘ انور‘اجمل‘نوید‘حبیب‘ نصیر‘شبیر اور فیضان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے دائوپر لگی 40ہزار روپے کی رقم اور 9موبائل فون برآمد کرلئے۔

اسی طرح دومنشیات فروشوں کے قبضہ سے آدھاکلوچرس اورکثیرتعدادمیں شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں