ڈپٹی کمشنر کی ہدایت ‘اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی زیر صدارت انٹر نیشنل وویمن ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

خواتین پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ اہم خدمات سرانجام دے رہی ہیں ‘عائشہ غضنفر

جمعہ 3 مارچ 2017 21:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عائشہ غضنفر کی زیر صدارت انٹر نیشنل وویمن ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج فار وویمن چونیاں میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں خواتین اساتذہ ‘طالبات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عائشہ غضنفر نے کہا کہ خواتین پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ اہم خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔حکومت پنجاب کی جانب سے خواتین کی اہمیت کے پیش نظر انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کا کردار نمایاں نظر آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو بے پناہ اہمیت دی گئی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا کردار مسلمہ ہوتا ہے ۔

اس موقع پر دیگرمقررین نے بھی خواتین کی کامیابیوں ‘روز مرہ زندگی میں خواتین کو درپیش مسائل ‘اسلام میں خواتین کی اہمیت ‘ادب اور دیگر شعبہ زندگی میں خواتین کے کردار پرروشنی ڈالی ۔ تقریب کے آخر میںمختلف شعبہ زندگی میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں