پولیس کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف سپیشل مہم کاآغاز

بدھ 1 مارچ 2017 11:01

قصور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیراتنگ‘20خطرناک اشتہاریوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف سپیشل مہم کاآغازکردیاہے اور ڈی پی اوقصور کی طرف سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکوسختی سے ہدایات جاری کی جاچکی ہیں کہ عادی مجرمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کی مہم میں تیزی لائی جائے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش اور موبائل ٹریننگ سے ان کی گرفتاریوں کو ممکن بنایاجائے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20خطرناک اشتہاریوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں