دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد خوش آئندثابت ہوگا،رشیداحمدخاں

بدھ 1 مارچ 2017 11:01

قصور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ردالفساد کی حمایت کرتے ہیں ‘دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کے خاتمہ کیلئے آپریشن ردالفساد خوش آئندثابت ہوگا اس سے قبل ضرب عضب آپریشن نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اہم کردار ادا کیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن عناصراس وقت ہمارے ملک میں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے میں مصروف ہے‘پاک فوج کی ملک کی خاطر قربانیاں ناقابل فراموش ہیں‘عوام ملک میں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں‘ ردالفساد دہشتگردوں کی کمر توڑ دیگا۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جذبہ حب الوطنی سے پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیاہے ‘میاں برادران جیسی لیڈرشپ کسی جماعت کے پاس نہیں انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت آئندہ بھی حکومت بنائیگی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں