پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،7 افراد گرفتار کر لئے

منگل 28 فروری 2017 11:13

پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون جاری،7 افراد گرفتار کر لئے
قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) قصور میں پولیس کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ‘متعدد مقامات پر کارروائی کے دوران پولیس نے 7ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے پتنگیں اور ڈوربرآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی اوزکی زیرنگرانی ضلع بھرمیں پتنگ بازوں اور بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے،اس سلسلہ میں زیرقیادت ایس ایچ اوتھانہ اے ڈویژن انسپکٹرمیاں منیراحمد‘ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن انسپکٹرریاض عباس اور ایس ایچ او صدرقصور محمد یونس ڈوگر نے شہربھر وگردونواح میں پتنگ بازوں اور بنانے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا اور سات ملزمان کو گرفتار کرکے سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا جس علاقہ میں پتنگ بازی ہوئی تو متعلقہ پولیس افسرذمہ دار ہوگا جس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں ورنہ فوری مقدمہ درج کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں