مسلم لیگ (ن) عوام کوصحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ملک اعجازاحمدخاں

منگل 28 فروری 2017 11:13

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف عوام کوصحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں‘ ان کے عوامی فلاح کے اس مشن کو ضلعی نظام کے تحت پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہارسنیئروائس چیئرمین ضلع کونسل قصور ملک اعجازاحمدخاں نے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں کل 113یونین کونسلزہیں جبکہ 40نئے دفاتر یونین کونسلز بنائے جائیں گے جس پر کام جاری ہے‘ سابقہ دفاترکی مرمت کئے جانے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہرضلع میں ایک یونین کونسل ماڈل یونین کونسل بنے گی‘ ضلع قصورکو پنجاب کا ماڈل ضلع بنایاجائے گا‘تجاوزات کا خاتمہ‘ کوڑاکرکٹ کی مناسب صفائی‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘ سیوریج سسٹم‘ اجتماعی بیت الخلاء کی تعمیر‘ جانوروں کے اجتماعی باڑے جیسے اقدام سے عوام کے طرززندگی میں بہتری لائی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ میری سیاست کا مقصدہی ضلع قصورکے عوام کی خدمت کرنا ہے اسی جذبہ کے تحت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں