حکومت نے ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیارکو یقینی بنایا ہے‘ محمد ندیم یعقوب سیٹھی

پیر 27 فروری 2017 11:57

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) عوام کی ترقی اورخوشحالی کے منصوبے جس تیزی سے آگے بڑھائے جارہے ہیں اس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی‘ ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیارکو یقینی بنایاگیاہے‘ وسائل قوم کی امانت ہیں جن کے درست اور بروقت استعمال سے ہی عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے اپنے ڈیرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں‘مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور خدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھوناہے‘ تعلیم‘صحت‘پینے کے صاف پانی کی فراہمی و دیگر سماجی شعبوں کی ترقی ہماری ترجیحات ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ 2018ء کے الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت 2018ء کے انتخابات میں کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں