پوری قوم پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ میاں وسیم اخترشیخ

ہفتہ 25 فروری 2017 12:28

قصور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء)ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ ملک دشمن قوتیں تیزرفتار ترقی کا عمل دیکھ کر دہشتگردی پراترآئی ہے مگر دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمیشہ کی طرح عوام کے حوصلے پست ہونیوالے نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ڈیرہ پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘پاکستان کو دہشتگردریاست کہنے والے خود دہشتگردی کی پشت پناہی کرتے ہیں اور پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ پاکستان دہشتگردنہیں بلکہ دہشتگردی کی شکار ریاست ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف آج پاک وطن میں جاری قومی میگاپراجیکٹس پرکام کررہے ہیں اگرآج ملک میں ترقی کا کام رُک جائے تو نہ پھر ملک میں دہشتگردی ہوگی اورنہ ہی احتجاج ‘دھرنے روڈبلاک ہونگے‘ غیرملکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے انتشاری سیاست کرنیوالوں کے چہروں سے نقاب اترچکے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں