مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے،محمد ندیم یعقوب سیٹھی

جمعرات 23 فروری 2017 11:01

قصور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) کامیاب پالیسیوں کے باعث مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے‘2018ء مسلم لیگ (ن) کی فتح کا سال ہی ہوگا‘مسلم لیگ (ن)عوام کے دلوں پر راج کررہی ہے جس کی پالیسیوں کے باعث پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی دوڑمیں شامل ہوچکاہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے اپنے ڈیرہ پر ’’پارٹی ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مدد سے دہشتگردوںکا مکمل صفایاکریگی‘پشاور‘کوئٹہ‘لاہور اورسیہون شریف میں دھماکوں کے بعد بھی عوام کی ہمت بلندہے اور وہ ملک کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیارہیں‘پاکستانی قوم ہر قسم کی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیارہیں‘دہشتگرد ملک و قوم کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر قوم کے حوصلے پوری طرح بلندہیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاک فوج کے ہمراہ دشمن کامقابلہ کرنے کیلئے برسرپیکارہے لہذاہم سب کو حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرناہوگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں