وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز خاں کے زیر صدارت ضلع کونسل کا اجلاس ‘395ملین کے ڈویلپمنٹ اور نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی منظوری
اجلاس میں حالیہ دہشتگردی میں شہید ہونیوالے پولیس افسران ‘اہلکاران اور شہریوں کیلئے فاتحہ خوانی ‘ضلع بھر میں صحت ، تعلیم اور دیگر بنیادی ضرورتوں کو سوفیصد یقینی بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائیگا ‘ضلع کونسل کے فنڈز بلا تفریق تمام یونین کونسلز میں تقسیم کئے جائینگے ‘چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں ضلعی افسران عوامی مسائل کے حل کیلئے ممبران ضلع کونسل سے مکمل تعاون کریں ‘کنوینئر ملک اعجاز احمد خاں کی ہدایات ْڈپٹی کمشنرقصور اور ڈی پی او کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
بدھ 22 فروری 2017 21:08
(جاری ہے)
جس میں چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں ‘ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خاں ‘ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ‘وائس چیئر مین ضلع کونسل سردار عزیر احمد ‘سرکاری افسران ‘ممبران ضلع کونسل ‘صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ؐسے ہوا۔
اس موقع پر ممبران ڈسٹرکٹ کونسل طارق محمود ایڈووکیٹ ‘سید غلام مرتضیٰ‘خالد محمود ‘چوہدری نصراللہ ‘سردار اختر یاٰسین ‘ مہر محمد لطیف ‘سرفراز ڈوگر ‘منیر احمد ڈوگر اور ملک مسعود کی جانب سے عوامی مسائل اور یونین کونسلز کو درپیش مسائل کے حوالے سے مختلف قرار دادیں پیش کی گئیں ۔ جس پر کنوینئر ملک اعجاز احمد خاں نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ان مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ نئی بننے والی یونین کونسلز کی عمارتوں کی تعمیر کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے اور جلد ان یونین کونسلز میں نئی بلڈنگز کی تعمیر شروع کر دی جائیگی ۔چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں نے ایوان کو یقین دلایا کہ حکومت کی طرف سے یونین کونسلز کیلئے جاری شدہ فنڈز دو یوم کے اندر متعلقہ یونین کونسلز کو فراہم کر دیئے جائینگے ۔ چیئر مین ضلع کونسل کی جانب سے اپوزیشن ارکان کو اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز بلا تفریق تمام یونین کونسلز میں تقسیم کئے جائینگے اور اپوزیشن ارکان کو بجٹ کی تقسیم کے حوالے سے مکمل طور پر اعتماد میں لیا جائیگا۔ اسی طرح حکومت کی طرف سے بنائی جانیوالی کمیٹیوں میں اپوزیشن کی نمائندگی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ جلد ضلع بھر میں ترقیاتی سکیموں کا آغاز کیا جائیگا اور تمام ممبران ضلع کونسل کے تعاون سے قصور کو ایک ماڈل ضلع بنائینگے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو مکمل خود مختاری دینے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا وعدہ آج پایا تکمیل کو پہنچ چکا ہے حکومت جلد ضلع بھر کی تعمیر و ترقی کیلئے یونین کونسلز کو فنڈز جاری کریگی ۔ انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ مختلف مسائل کے حل کیلئے ضلعی افسران ہمیشہ معززممبران کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل میں نوجوان قیادت کے آنے سے تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ چیئر مین ضلع کونسل کی قیادت میں ضلع کی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ اس موقع پر ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے ایوان کو یقین دلایا کہ معزز ممبران ضلع کونسل کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائیگا اور انصاف کو عام آدمی کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس ہمیشہ تعاون کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا جذبہ انسانیت کی معراج ہے اور یہاں بیٹھے تمام ممبران خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں عوامی خدمت کیلئے منتخب کیا ہے ۔قبل ازیں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونیوالے پولیس افسران ‘اہلکاروں اور عام شہریوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دہشتگردی کیخلاف قرار داد کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی ۔متعلقہ عنوان :
قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قصور، پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے مطالبات پورے ہونے تک بھٹہ انڈسٹری بند کرنے کا اعلان کر دیا ..
قصور، اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے، مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا
قصور، ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر سے جواں سالہ لڑکا جاں بحق
اسسٹنٹ کمشنرز کے ہسپتالوں کے دورے ‘مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا
قصور وگردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات ،دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی
قصور،ملتان روڈ پر واقع فیکٹر ی اچانک آگ بھڑک اٹھی ،سامان جل کر خاکستر ہوگیا
قصور ،یونیورسٹی طالبہ اغواء ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
قصور،طالبعلم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانیوالا ہیڈ ماسٹر اور خاتون ٹیچر معطل
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اورکونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے مناسب دانہ دار زہروں کے استعمال کی ہدایت
کاشتکارجامن کے پودوں کی مناسب افزائش نسل کے لئے کھادوں کا متناسب استعمال کریں،محکمہ زراعت
قصور پولیس نے کروڑ وں مالیت کے چوری شدہ طلائی زیورات برآمدکرکے شہری کے حوالے کر دئیے، پولیس ترجمان قصور
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی