وزیراعظم محمدنوازشریف ملک کو حقیقی معنوں میں قائدکاپاکستان بنائینگے‘رانامحمدحیات خاں

ہفتہ 11 فروری 2017 12:35

قصور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2017ء) حکومت نے وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ملک کو صحیح سمت میں گامزن کردیاہے‘2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نہ صرف خاتمہ ہوگا بلکہ بجلی سستی بھی ہوجائیگی‘ اپوزیشن کو ملک کی ترقی نہیں بھارہی وہ ملک کو ترقی کی پٹری سے اتارنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) اقتدارمیں آئی تو معیشت کا بُراحال تھا ‘توانائی قلت تھی‘18,18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ‘ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں تھا‘لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے‘تقریباً چار سال میں حکومت کے اقدامات سے صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائدکاپاکستان بنائینگے‘پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے حکومت اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں