ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد شاہ رخ نیازی کا سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی پر ایکشن

�ادہندگان کی جائیداد یں ضبط ‘پندرہ روز تک سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی پر جائیدادیں نیلام کر دی جائینگی ‘شاہ رخ نیازی

جمعہ 10 فروری 2017 17:35

قصور/پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد شاہ رخ نیازی کا سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی پر ایکشن ‘19نادہندگان کی جائیداد یںبحق سرکارضبط کر لی گئیں ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرپتوکی محمد شاہ رخ نیازی نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی پر 19افراد کی جائیدادیں بحق سرکارضبط کر لی ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے بتایا کہ ان نادہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے بار بار نوٹسز جاری کئے گئے مگر انہوں نے محکمہ ہذا سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہ کیا اور نہ ہی اپنے ذمہ واجب ادا سرکاری ٹیکس جمع کروایا جس پر کاروائی کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کر لی گئی ہیں اور انہیں وارننگ دی گئی ہے کہ اگر انہوں نے 15دنوں کے اندر اندر اپنے ذمہ واجب الا ادا ٹیکس جمع نہ کروایا تو انکی جائیدادوں کو نیلام کر کے سرکاری ٹیکس وصول کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

جن نادہندگان کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ان میں محمد حنیف قمر ولد عبدالحمید موضع ہری پورکی دو جائیدادیں، صدیق ولد حاکم علی موضع کوٹ بابا اجاگر سنگھ ، محمد صادق ولد حاکم علی موضع بابا اجاگر سنگھ ، قمر مسعود نمبردار موضع کائریں ، محمد حنیف ولد اسماعیل موضع جاگو کے گھمن ، ہیرا نمبردار ولد نذیر احمد موضع کائریں کی دو جائیدادیں،دوست محمد نمبردار موضع کوٹ بابا اجاگر سنگھ ،جبر دین ولد ہمت خان موضع چک 47، محمد عمر ولد مہتاب خان چک 46، امانت علی ولد سردار چک 46، محمد ارشد ولد احمد خان چک 45، سعید اختر ولد قدرت اللہ چک 45، ناصر صدیق ولد محمد صدیق چک 45، مراتب علی ولد غلام رسول چک 45، محمد عاشق نمبردار موضع شیخم ، غلام رسول ولد بصیر الدین راکے گھمن اور محمد اقبال ولد عبدالعزیز موضع کائریں شامل ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں