ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ‘اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر

برائلر گوشت ، سبزی و فروٹ اور انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے

بدھ 8 فروری 2017 18:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران ، انجمن تاجران کے عہدیداران اور صارفین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن میں آٹا تھیلہ 20کلوگرام اور بناسپتی گھی (پیکٹ /کھلا)فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ ، چاول سپر باسمتی نئے 95روپے فی کلو گرام ، چاول سپر باسمتی پرانے 105روپے فی کلو گرام، چاول اری 32روپے فی کلوگرام ، دال چنا باریک 116روپے فی کلو گرام ، دال چنا موٹی درجہ اول 124روپے فی کلو گرام ، دال مسور موٹی امپورٹڈ95روپے فی کلو گرام ، دال مسور باریک لوکل 140روپے فی کلو گرام، دال ماش دھلی ہوئی امپورٹڈ160روپے فی کلو گرام ، دال ماش چھڑی ہوئی امپورٹڈ150روپے فی کلو گرام ، دال مونگ دھلی ہوئی 100روپے فی کلو گرام ، دال مونگ چھڑی ہوئی 105روپے فی کلو گرام ، کالے چنے موٹے 105روپے فی کلو گرام ،کالے چنے باریک 105روپے فی کلو ، سفید چنے موٹے 160روپے فی کلو ، سفید چنے باریک 150روپے فی کلو ، سرخ مرچ کندری اول 200روپے فی کلو ، بیسن 126روپے فی کلو ، چینی 64روپے فی کلو ، دودھ کھلا فی لیٹر 70روپے ، دہی 80روپے فی کلو ، گوشت چھوٹا 600روپے فی کلو ، گوشت بڑا 300روپے فی کلو ، روٹی تندوری 100گرام 6روپے ، نان 100گرام 8روپے ، نمک 10روپے فی کلو ، کوئلہ 40روپے فی کلو ، اینٹ درجہ اول فی ہزار 6000روپے ، اینٹ درجہ دوئم فی ہزار 4000روپے جبکہ برائلر گوشت ، سبزی و فروٹ اور انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں