قصور،میر محمد ستوکی میں گورنمنٹ گرلز سکول میں زہریلا کھانا کھانے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں

منگل 7 فروری 2017 22:11

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) قصور کے نواحی علاقہ میر محمد ستوکی کے گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول میں زہریلا کھانا کھانے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول میر محمد راجہ جنگ کی طالبات نشاء دختر اللہ وسایا ، اور ایمان فاطمہ دختر ریاض نے سکول سے زہریلا کھانا خرید کر کھالیاجس کے نتیجے میں ان حالت خراب ہوگئی ،انھیں طبی امدادکے لئے ہسپتال لے جایا جارہاتھا لیکن دونوں بچیاں راستے میں ہی دم توڑ گئیں،واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا،اور دیگر والدین اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے حوالے سے خوف ہراس کا شکار ہوگئے دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کی ہلاکت زہریلی چاٹ کھانے سے ہوئی جو ایک شخص سکول کے باہر فروخت کررہا تھا تاہم بچیوں کے ورثاء نے قانونی کاروائی کرانے سے انکار کر دیا ہے ،پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں