تاجر کسی بھی شہر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ‘عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائیگی ‘امتیاز احمد کھچی

عوام الناس کو ریلیف دینے کے حوالے سے تاجروں کا کردار ہمیشہ مسلمہ رہا ہے ‘اسسٹنٹ کمشنر قصور کی انجمن تاجران کے عہدیداروں سے گفتگو

منگل 7 فروری 2017 18:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء)اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی نے کہا کہ تاجر کسی بھی شہر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ‘تاجربرادری کے تعاون سے عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے جائیگی ‘عوامی خدمت اولین ترجیح ہے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں سٹی قصور کے انجمن تاجران کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کھچی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام الناس کو اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے واضح ہدایات دی ہیں جس پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل قصور میں تعیناتی کے دوران عوام الناس کو اشیائے ضروریہ سمیت دیگر معاملات میں ریلیف دینے کیلئے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کی مشاورت سے واضح حکمت عملی اختیار کی جائیگی اورشہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر کسی بھی شہر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔عوام الناس کو ریلیف دینے کے حوالے سے تاجروں کا کردار ہمیشہ مسلمہ رہا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ قصور کی تاجر برادری بھی عوامی مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی ۔ اس موقع پر تاجر برادری نے نئے آنیوالے اسسٹنٹ کمشنر کو خوش آمدید کہا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں