قصور ،ْپولیس نی12 افراد کو گرفتار کر کے منشیات،پتنگیں اورتین موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں

منگل 7 فروری 2017 13:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) پولیس نی12 افراد کو گرفتار کر کے منشیات،پتنگیں اورتین موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں،تفصیلات کیمطابق ایس ایچ اوتھانہ مصطفی آبادطارق بشیرچیمہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر چارمنشیات فروشوں‘چار پتنگ بازوں اور ون ویلنگ کرنیوالے چار افرادکو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

علی رضا اورمحمدریاض کیری ڈبہ پرپتنگیں قصور سے لاہور کی طرف لے جارہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کرکے 70پتنگیں برآمدکرلی‘ پتنگ بازی میں مصروف محمدسلیم کے قبضہ سے 10،ْ محمدافضال قریشی سے 7پتنگیں برآمد‘جمشید مغل سے 535گرام چرس‘ سرفراز عرف بھولا مغل سے 508گرام چرس‘ صہیب سے 11لیٹر اورارشدبلوچ سے 13لیٹرشراب برآمد کر لی ، پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں