قصور، میاں بیوی نے ایک دوسرے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی‘بیوی جاں بحق‘خاوندزخمی

منگل 7 فروری 2017 11:29

قصور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) پھولنگرکے علاقہ مدینہ کالونی میں میاں بیوی نے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی‘بیویجھلس کر ہلاک جبکہ خاوندشدیدزخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پھولنگرکے علاقہ مدینہ کالونی کے رہائشی اقبال اور اس کی بیوی شہزادی کاآپس میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر جھگڑا ہوگیا جو اس قدر بڑھا کہ اشتعال میں آکر دونوں نے ایک دوسرے پر پٹرول پھینکا اور آگ لگا دی جس کیوجہ سے دونوں بری طرح جھلس گئے،چیخ و پکار سن کر محلے کے لوگوں نے انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق لاہورجناح ہسپتال میں داخل مسمات شہزادی جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ محمداقبال شدیدزخمی حالت میں ہسپتال میں ہے۔ تھانہ سٹی پھولنگرپولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں