قصور ‘پولیس کی اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی‘ مقابلے میں 2ڈاکو ہلاک ‘4فرار کامیاب

پیر 6 فروری 2017 13:09

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2ڈاکو ہلاک کردیے،جبکہ 4فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قصور شہرکی تحصیل چونیاں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب پولیس اسنیپ چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ دیاگیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

پولیس نے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک کردیے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئیموقع واردات سے ان کے چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈی پی اوقصور کا کہناہے کہ پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اورچھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں پنجاب پولیس نے چونیاں کے علاقے کھڈیاں میں کارروائی کرکے اشتہاری کینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیاتھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں