زائد المیعادادویات فروخت کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی‘ڈرگ انسپکٹر قصور

پیر 6 فروری 2017 11:03

قصور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) زائد المیعادادویات فروخت کرنیوالوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی‘حکومت باقاعدگی سے ادویات بنانیوالی فیکٹریوں کو چیک کررہی ہے تاکہ عوام کو معیاری اور بہترادویات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈرگ انسپکٹر قصور ثناء اللہ سیف نے اپنے آفس میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جو صارف معیاری اور اچھی دوائی کے پیسے اداکرتاہے تو اُس کا حق بنتاہے کہ اُسے معیاری اور بہتردوائی فراہم کی جائے جبکہ دھوکہ دہی سے پیسے بنانا اورصارفین کو غلط اور ایکسپائرڈ ادویات فراہم کرنا قانون اور اخلاقاً جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عطائی ڈاکٹروں ‘ ایکسپائر اور غیر معیاری ادویات بنانیوالی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھاہے جس میں بہت ساری کامیابیاں ملی ہیں مگر ابھی بہت ساراکام کرناباقی ہے کیونکہ ہمارے فرائض میں شامل ہیں کہ ہم عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں دن رات ایک کردیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ پروان چڑھ سکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں