پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے پوری طرح متحرک ہے‘ڈی پی اوقصور

پیر 6 فروری 2017 11:03

پولیس جرائم کی بیخ کنی کیلئے پوری طرح متحرک ہے‘ڈی پی اوقصور
قصور۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے ضلعی پولیس پوری طرح سے متحرک ہے‘ ضلع بھرکے بیس تھانوں کی حدود میں گشت کے موثرنظام اورسخت انتقامی پالیسی کی بدولت کرائم میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پربھی قابوپالیاگیاہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنے آفس میں صحافیوں کے وفد سے گفتگوکررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطرضلعی پولیس تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے‘ کرائم کے مکمل تدارک کیلئے قصورپولیس دن رات محنت کررہی ہے ‘جرائم پیشہ عناصر اپنی سرگرمیوں سے توبہ کرلیں یاپھر ضلع بدر ہوجائیں‘ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیاگیاہے اب کوئی بھی فردقانون سے بالاترنہیں ہے اور سبھی کو قانون کے آگے جھکناہوگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں