کشمیری مسلمانوں کی حمائیت جاری رکھیں گے ‘ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ‘یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اتوار 5 فروری 2017 16:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی یوم یکجہتی کشمیرانتہائی جوش و خروش سے منایا گیا ، اس سلسلہ میں گزشتہ روز گورنمنٹ ایلمنٹری سکول میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر سی ای او محکمہ ایجوکیشن میاں ذوالفقار علی سمیت دیگر متعلقہ افسران ، اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد کشمیر کے حوالہ سے ملی نغمے پیش کئے گئے ، اورطلبہ و طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ منعقدہوا ،تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے کہا ہے کہکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،ہم کشمیری مسلمانوں کی حمائیت جاری رکھیں گے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیریوں سے جدا نہیں کرسکتی ، آزادی کشمیر کیلئے جاری جدوجہد کی بھرپور حمائیت کرتے ہیں ،انہوں نے کشمیری شہداء کو خیراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ کشمیری ایک دن اپنی منزل ضرور حاصل کرلیں گے ،پاکستان اس جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے ، بھارت طاقت کے نشہ میں کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھارہا ہے ،عالمی برادی اس کانوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں اپنا کردار اداکرے ،تقریب کے اختتام پرڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں