قصور دیپالپور روڑ پر پٹرولنگ پولیس اہلکار ٹرانسپوٹرز کو قانون کی خلاف ورزی پر رشوت لے کر چھوڑنے لگے، انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل

ہفتہ 4 فروری 2017 20:21

ْ قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) قصور دیپالپور روڑ پر پٹرولنگ پولیس اہلکار ٹرانسپوٹروں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر رشوت لے کر چھوڑنے لگے انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

الہ آباد /ٹھینگ موڑ پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال چوکی کے اہلکار وں نے ٹرانسپوٹر ان سے دیہا ڑیا لگانا معمول بنا لیا سیاسی و سماجی حلقوں نے DPOقصور سید علی ناصر رضوی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کے چند اہلکار قصور دیپالپور روڑ پر ناکہ لگا کر عوام الناس کو لوٹنے لگے پٹرولنگ پولیس اہلکار بجائے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے رشوت لے کر چھوڑنے لگے جو کہ قابل غور ہے رات کے وقت روڑ پر ہونے والی چوری ڈکیتی پر قابو پا نے والے آج خود عوام کو لوٹنے لگے قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی بدنامی کا سبب بننے والے ان چند پولیس کی وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کا محا سبہ کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کیجائے تاکہ روڑ پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قابو پایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں