ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

تمام محکموں کے سربراہان ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں ‘ڈینگی آگاہی پروگرامز جلد ترتیب دیئے جائیں‘سید موسیٰ رضا

جمعہ 3 فروری 2017 16:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ نے بتایا کہ 2017ء کیلئے ڈینگی ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔

ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اسی طرح ڈینگی روک تھام کیلئے ضروری انسکٹیسائیڈ کی ڈیمانڈ محکمہ صحت کو ارسال کر دی ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایچ ڈی یو وارڈز اور ڈینگی کائونٹرز بنا دیئے گئے ہیں ۔ ضلع قصور میں 596انڈور اور 102آئوٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور ان ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ یونین کونسل لیول پر سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے 113یوسی مانیٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہیلتھ انسپکٹرز کا نوٹیفکیشن ابھی تک پنجاب حکومت سے وصول نہ ہوا ہے یونہی یہ نوٹیفکیشن وصول ہو گا ہیلتھ انسپکٹرز تعینات کر دیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید موسیٰ رضا نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے آنے سے یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اس لئے متعلقہ افسران فوری طور پر سٹاف کی کمی کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کر کے دیں تا کہ ڈینگی سرویلنس کیلئے سٹاف فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو حکم دیا کہ وہ ڈینگی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں اور اپنے محکموں میں جاری ڈینگی سرگرمیوں کی باقاعدگی سے رپورٹس محکمہ صحت کے ڈینگی سیل کو فراہم کریں تا کہ ضلع قصور کا مکمل ڈیٹا پی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا جا سکے ۔

انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پروگرام ترتیب دینے ‘تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے میٹنگز کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں