ڈرگ انسپکٹرکی کارروائی کے دوران6میڈیکل سٹور سیل

بدھ 1 فروری 2017 11:50

قصور۔یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) ڈرگ انسپکٹرکی کارروائی‘94میڈیکل سٹوروں پر چھاپہ مارکر 110سیمپل لیبارٹری بھجوا دیئے‘6میڈیکل سٹوروں کو سیل کیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ثناء اللہ سیف نے کہا کہ مصطفی آباد سمیت ضلع بھر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر 94میڈیکل سٹوروں کو چیک کیا جہاں سے 110سیمپل لیبارٹری بھجوائے گئے جن میں سی6میڈیکل سٹوروں کو سیل کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ مصطفی آباد اور اسکے نواحی دیہات میں عطائیوں کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ خلاف ورزی کرنیوالوں کو پولیس کے حوالے بھی کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری ادویات رکھنے والے انسانیت کے دشمن ہیں کسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں