کیری ڈبہ کی ٹکرسے 6سالہ بچی جاں بحق ،باپ زخمی

بدھ 1 فروری 2017 11:50

قصور۔یکم فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2017ء) نواحی علاقہ بھیم کے روڈ چونیاں میں کیری ڈبہ کی ٹکرسے 6سالہ بچی جاں بحق اورباپ زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمبرکلاں کا رہائشی مختاراحمد اپنی چھ سالہ بچی کے ساتھ بس کے انتظارمیں بھیم روڈپرکھڑا تھا کہ اچانک ایک کیری ڈبہ بے قابوہوکر باپ ‘بیٹی پر چڑدوڑا جس کے نتیجہ میں چھ سالہ فاطمہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا باپ مختارزخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے چونیاں ہسپتال پہنچادیاگیا۔پولیس تھانہ چونیاں نے کیری ڈبہ کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں