ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کابلو کی پاور پلانٹ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کا دورہ

چائنیز انجینئرز و سٹاف کی سیکورٹی اور ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ہسپتالوں میں طبی سہولیات کیساتھ ساتھ خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ‘عمارہ خان

منگل 31 جنوری 2017 19:33

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کابلو کی پاور پلانٹ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی کا دورہ ‘ چائنیز انجینئرز و سٹاف کی سیکورٹی اور ہسپتال میں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے گزشتہ روز چائینز انجینئرز و سٹاف کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بلو کی پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیرملکی انجینئرز و سٹاف ہمارے مہمان ہیں انکی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے اس لئے ضلع بھر میں مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر مامور چائنیز انجینئرز و سٹاف کی سخت سیکورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی کا دورہ کیا اور عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد شاہ رخ نیازی ، مرکزی صدر انجمن تاجران پتوکی رانا ممتاز علی خاں ، ایم ایس ہسپتال اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے تا کہ ہر شہری کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال کے لان میں نئے پودے لگانے ، فلورا والز کی تعمیر ، ہسپتال احاطہ میں اٹالین اور سپینش بینچز رکھنے کے علاوہ دیگر تزئین و آرائش کے کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا ۔ڈپٹی کمشنر قصور نے ہسپتال دورہ کے موقع پر تمام وارڈز کا دورہ کیا اور عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں