قصور میں ناقص صفائی‘مضرصحت اشیاء تیار کرنے پر بیکری اورمٹھائی تیارکرنیوالا کارخانہ سیل

منگل 31 جنوری 2017 12:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2017ء)ناقص صفائی اور مضرصحت اشیاء تیار کرنے پر بیکری اورمٹھائی تیارکرنیوالا کارخانہ سیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سلیم گیلانی سینٹیشن اینڈ فوڈ انسپکٹر ملک صدیق فانی نے اہلکاروں کے ہمراہ لمبے جاگیر روڈپر مدثر بیکری اور جدہ ٹائون کے قریب پیٹھامٹھائی تیارکرنیوالے کارخانے پر چھاپہ مارا جہاں صفائی کے ناقص انتظامات تھے نہایت گندے ماحول میں کھانے پینے کی اشیاء مضرصحت اشیاء کیساتھ تیار کی جارہی تھیں‘ملازمین کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ بھی نہ تھے جس پر سرکاری اہلکاروں نے دونوں کارخانوں کو سیل کردیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں