طالبات کی تعلیمی مقا بلہ جات میں شمو لیت

بدھ 25 جنوری 2017 12:29

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2017ء)2014ء میں قائم ہونیوالے گورنمنٹ سید چراغ شاہ ڈگری کالج برائے خواتین کوٹمرادخاں قصور کی طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے منعقد ہونیوالے قرات‘نعت‘مضمون نویسی اور تقریری مقابلہ جات میں لاہور ڈویژن اورقصور ڈسٹرکٹ میں مجموعی طورپر 10پوزیشنزحاصل کرکے تعلیمی حلقوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طیبہ حفیظ نے اردو مباحثہ اور خیرالنساء نے نعتیہ مقابلہ میں ڈویژن بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اردو مباحثہ میں پہلی اور تیسری پوزیشنز پنجاب یونیورسٹی لاہور کی طالبات کی تھیں۔ڈسٹرکٹ لیول پرمختلف مقابلہ جات میں طیبہ حفیظ نے اردو مباحثہ میں دوسری ، عائشہ سرور نے تقریر (اردو) میں پہلی‘ عاصمہ مشتاق نے تقریر (انگلش) میں دوسری، لنتا علی نے مضمون نویسی(اردو) میں دوسری، آصفہ مسعود نے مضمون نویسی (انگلش) میں تیسری، فرخندہ نے مضمون نویسی (اردو) میں دوسری ، خیرالنساء نے نعت میں پہلی اور حافظہ نائلہ نے قراًت میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں