تیزر فتار ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آ کرطالب علم ہلاک

منگل 24 جنوری 2017 11:38

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) نواحی علاقہ ملوکی کے قریب تیز رفتارٹریکٹرٹرالی کی زد میں آ کر ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمدعامر اپنی موٹرسائیکل پر اپنے گائوں سے پڑھنے کیلئے قصور آرہاتھا کہ ملوکی کے قریب ہی ایک تیزرفتارٹریکٹرکی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں محمد عامر موقع پرہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ تھہ شیخم نے ٹریکٹرکو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں