عوام کی طاقت سے مسلم لیگ(ن) برسراقتدارہے ، رانا محمداسحاق خاں

جمعرات 19 جنوری 2017 12:11

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)وزیراعظم محمدنوازشریف کا پھولنگرآکر اربوں روپے کی گرانٹ دینا رانا برادران کیلئے بہت بڑااعزازہے‘ میں نے بضدہوکر حلقہ این اے 141کیلئے 50کروڑ روپے کے فنڈزمنظور کرائے جو حلقہ کی پسماندگی دور کرنے پر خرچ کئے جارہے ہیں‘ 12کروڑ روپے کی کثیر رقم صرف چونیاں شہرپرصرف کرکے چونیاں کو ترقی یافتہ بنادیاجائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا محمداسحاق خاں نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ اللہ تعا لی کے فضل و کرم اور عوام کی طاقت سے مسلم لیگ(ن) برسراقتدارہے، انشاء اللہ2018ء کے انتخابات میں بھی ہم جیت کر برسراقتدار ہونگے ،انہوں نے مزیدکہا کہ حکو مت نے حلقہ کیلئے 50کروڑ روپے کے فنڈز دیکر حلقہ کی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں