ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد

رسول اللہ ؐ کی تعلیمات پر عمل اورسیرت کو اپنا کر ہم دنیا و آخر ت میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں ‘مقررین کا خطاب

جمعرات 12 جنوری 2017 19:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) عبدالسلام عارف، پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ،ڈاکٹر حافظ عاکف سعید ، ڈاکٹر اصغر عظیم ، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمد جہانگیر چوپڑا، اساتذہ ، طلباء و طالبات اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تمام مقررین نے سیرت النبی ؐ کانفرنس کے انعقاد پر ڈی پی ایس سکول انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سرکار دو عالم ؐ کی اس دنیا میں تشریف آووری سے کفر و جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہدایت و نور کا نیا سورج طلو ع ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بطور مسلمان ہمیں آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے آپکی سیرت کو اپنا کر ہم دنیا و آخر ت میں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں ۔

مقررین نے مزید کہا کہ رسول اللہ ؐ کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے ۔رسول اللہ ؐ کی تعلیمات پر عمل درآمد سے ہی تمام مسائل کا حل ممکن ہے ۔تقریب کے آخر میں ایڈمنسٹریٹر محمد جہانگیر چوپڑا نے سیرت النبی ؐ کانفرنس میں شرکت کرنیوالے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں