پہلی جدید ایمرجنسی ایمبولینس‘ریسکیو اور فائر سروس ریسکیو1122کی سال2016ء میں آپریشنزمیںبہترین کا میا بی

بدھ 11 جنوری 2017 11:55

پہلی جدید ایمرجنسی ایمبولینس‘ریسکیو اور فائر سروس ریسکیو1122کی سال2016ء میں آپریشنزمیںبہترین کا میا بی
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء)پاکستان کی پہلی جدید ایمرجنسی ایمبولینس‘ریسکیو اور فائر سروس ریسکیو1122نے سال2016ء میں قصور میں 11497ایمرجنسی آپریشنزمیں 13173سے زائد ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا اور اپنا معیار اور سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقراررکھاہے۔ ریسکیو 1122قصورنے سال2016ء میں مجموعی طورپر 11497سے زائد کامیاب ریسکیو آپریشنز کئے جن میں 47.09فیصدروڈ ٹریفک حادثات‘40.48فیصد میڈیکل ایمرجنسز‘2.86فیصدکرائم‘2فیصد آگ لگنے کے حادثات‘12فیصدعمارتیں گرنے کے واقعات‘0.16فیصد ڈوبنے کے واقعات‘ 7.24فیصد متفرق ریسکیو آپریشن شامل ہیں۔

ریسکیو 1122کے تربیت یافتہ سٹاف کی بروقت کارروائی اور پیشہ وارانہ مہارت سے روڈٹریفک حادثات‘میڈیکل و دیگر ایمرجنسز‘ زہریلے مواد کے حادثات‘آگ ‘عمارتیں گرنے کے واقعات اور دھماکوں میں نہ صرف کئی قیمتی جانیں بچائی گئیں اور کئی افرادکو معذوری سے بھی بچایا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 قصورکی ماڈرن فائر سروس نے بروقت اور جدید طرز پر فائر فائرنگ کرتے ہوئے سال2016ء میں 230آگ کے حادثات پر بروقت کارروائی کرکے 282.81ملین روپے سے زائد کا متوقع نقصان بچالیا۔قصورکے سرحدی علاقوں میں آنیوالے ممکنہ سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر ریسکیو1122قصورہائی الرٹ رہی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں