چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی نے ریگولر مستحقین زکوٰة کو گزارہ الائونس اور نابینا افراد کو دوسرے کوارٹر کی قسط کا اجراء کر دیا

مستحقین گزارہ الائونس کو 83لاکھ 76ہزار روپے اور نابینا افراد کو 7لاکھ 8ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ‘چوہدری محمد صادق

منگل 10 جنوری 2017 18:17

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء)چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق نے ضلع کے ریگولر مستحقین زکوٰة کو گزارہ الائونس اور نابینا افراد کو دوسرے کوارٹر سال 2016-17کی قسط کا اجراء کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق نے بتایا ہے کہ ضلع بھر کے ایسے مستحقین جن کے فارم متعلقہ چیئر مینز مقامی زکوٰة کمیٹی نے تصدیق کر کے دفتر ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور کو ارسال کئے تھے انہیں دوسری سہ ماہی قسط فی مستحق 3ہزار روپے کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں ریگولر گزارہ الائونس کے 2792مستحقین کیلئے 83لاکھ 76ہزار روپے اور 236نابینا افراد کیلئے 7لاکھ 8ہزار روپے کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔ مذکورہ امدادی رقوم مستحقین زکوٰة کو ضلع بھر میں بذریعہ ایزی پیسہ جاری کی جارہی ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں