تھانہ صدر پتوکی پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش وکیل کمہار گرفتار، منشیات برآمد

پیر 9 جنوری 2017 23:43

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) تھانہ صدر پتوکی پولیس کی کاروائی ،بدنام زمانہ منشیات فروش وکیل کمہار گرفتار، ساڑھے 4کلوگرام چرس اور آدھا کلو افیون برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی ملک کفایت حسین کو گزشتہ شب اطلاع ملی کہ پتوکی کے نواحی گائوں واں آدھن میں بدنام زمانہ منشیات فروش وکیل کمہار اپنی دکان چائے سگریٹ پر چرس اور افیون فروخت کررہا ہے اگر ریڈکیا جائے تو پکڑا جاسکتاہے جس پر ایس ایچ او تھانہ صدرپتوکی نے بھاری نفری کیساتھ ایک منظم ریڈ کیا اور ملزم وکیل کمہار کو گرفتار کر کے ساڑھے 4کلوگرام چرس، آدھا کلو افیون اور کمپیوٹرائزڈ کنڈابرآمد کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں